یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی آبادکاروں کی تیسری مقدس ترین اسلامی عمارت کی بے حرمتی

پیر 7-مئی-2018

درجنوں یہودی آبادکاروں نے بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام ‘مسجد اقصیٰ’ پر دھاوا بول دیا اور اس کے احاطے میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی۔

تقریبا 150 صہیونی آبادکاروں کا ایک گروہ اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں المغاربہ گیٹ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگیا اور انہوں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور بیت المقدس کے شہریوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید زدو کوب کرتے ہوئے سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کیا گیا۔ متعدد نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے وقت ان کے شناختی کارڈ سے محروم کردیا گیا۔

اسلامی اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے آبادکاروں کی حرکت کے بعد المغاربہ گیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی