اقوام متحدہ کےبچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے خبردار کیا ہے کہ شمالیغزہ کی پٹی میں بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔
’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں رسل نے کہا کہ غزہ کیصورتحال پوری دنیا سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔
اس سے قبل پیر کواقوام متحدہ کے اداروں کی طرف سے تیار کردہ "انٹیگریٹڈ فیز کلاسیفیکیشن آففوڈ سیکیورٹی” (IPC) رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ شمالی غزہ کی پٹی کی 70 فیصد آبادی کو "تباہ کن بھوک” کاسامنا ہے۔
اسرائیل نے غزہتک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی کو محدود کر دیا، جہاں تقریباً 2.3 ملین فلسطینیرہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی قلت پیدا ہوئیاور ایک قحط پیدا ہوا جس نے 17 سالوں سے محصور غزہ میں تقریباً 20 لاکھ بے گھر افرادکی مشکلات میں اضافہ کردیا۔