چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترکی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 10 ملین ڈالر کی اضافی امداد

جمعرات 10-مئی-2018

ترکی کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’اونروا‘کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 26 ہزار میٹرک ٹک گندم کا آٹا فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ آٹا غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے خوراک کے لیے بھیجا جائے گا۔

ادھر بدھ کو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے انسپکٹر جنرل پییر کرینپول نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ہرممکن مالی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار اور ترک صدر کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ، غرب اردن اور پورے مشرق وسطیٰ میں حالات ڈرامائی انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی