جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں 40 فلسطینی شہید ہوچکے:رپورٹ

جمعرات 10-مئی-2018

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’یرموک‘ میں اسدی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 40 فلسطینی پناہ گزین جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’شام ۔ فلسطین ایکشن گروپ فار ہیومن رائٹس‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یرموک کیمپ میں شامی فوج کی طرف سے آپریشن شروع کئے جانے کے بعد 8 مئی 2018ء تک فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یرموک کیمپ میں مارے جانے والوں میں 24 عام شہری، 16عسکری گروپوں کے کارکن شامل ہیں۔ ان میں سے 10 فتح الانتفاضہ اور دو فلسطین فریڈم موومنٹ کے کارکن شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تازہ بمباری کے نتیجے میں 45 فلسطینی پناہ گزین تباہ ہونے والی عمارتوں کےملبے تلے دب چکےہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے لیے عالمی اداروں سے مدد کے ساتھ شامی فوج اور متحارب گروپوں سے جنگ بندی کی اپیل ہے۔

دوسری جانب کیمپ پر مسلسل فضائی حملوں اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں امدادی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی