مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں کم از کم 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کےدوران قابض فوج کے 7 فوجی زخمی ہوئے۔
عبرانی میڈیا نےبتایا کہ رام اللہ کے مغرب میں 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ اور جھڑپ میں 7فوجی زخمی ہوئے۔
یہ جھڑپ ایکمزاحمت کار کے تعاقب کے دوران ہوئی جس نے آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی اور علاقےمیں اسے نقصان پہنچایا۔
عبرانی ذرائع کےمطابق دو زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جمعہ کی صبح ایکمزاحمتی جنگجو نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں دیر بزیگ گاؤں کے قریبآباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی۔
مقامی باشندوں کےذرائع نے جمعہ کی صبح مغربی رام اللہ کے قریب ایک اسرائیلی بس کو نشانہ بناتے ہوئےشدید فائرنگ کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔
فلسطینی وزارتصحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابضفوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 447فلسطینی شہید اور تقریباً 4700 زخمی ہوئے۔ .
۔