یکشنبه 17/نوامبر/2024

ایک ہزار سے زاید یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پیر 14-مئی-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کے روزایک ہزار سے زاید یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں کو  درجنوں یہودی آباد کاروں نے دن کے پہلے حصے میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکاراورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق قبلہ پردھاوا بولنے والوں میں عام یہودی آباد کار اور یہودی طلباء شامل تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی