بھارت کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ گھروں میں روز مرہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والے مائیکرو ویو اون انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
’Indira IVF Hospital‘ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سے تیار کردہ مائیکرو ویو اون میں کھانے کی اشیاء گرم کرنے یاپکانے کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مائیکرو ویو اون میں گرم کردہ چیزوں کے کھانے سے خواتین اور مردوں میں بانجھ پن، ذیابیطس، موٹاپا اور سرطان جیسےامراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو اون میں 95 فی صد استعمال ہونے والے مواد کو کینسر کا موجب قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ’پیسفینول A‘ نامی کیمیائی مادہ خون میں مضر صحت خلیات پیدا کرنے، بانجھ پن اور اور ڈیپریشن کے ہارمون پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے۔
بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو اوون اور پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے بھی خبردار کیا جا چکا ہے۔