قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسقلان کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر تین میزائل داغے جب کہ سوڈانیہ کے مقام پر بھی ایک مزاحمتی کمپاؤنڈ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر 7 مقامات پر بمباری کی۔
غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے ک اسرائیلی فوج نے میزائل حملوں میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جسے غزہ کے انڈویشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔