جمعه 15/نوامبر/2024

’حوامہ شوکو‘ فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کا نیا صہیونی ہتھیار

ہفتہ 19-مئی-2018

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے پرامن فلسطینی  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تیار کردہ نئے ’ڈرون‘ طیارے ’حوامہ شوکو‘ پر روشنی ڈالی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حوامہ شوکو‘ نامی یہ ڈرون طیارہ رواں سال مارچ میں پہلی بار فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔ اسے مقامی سطح پر اسرائیلی محکمہ دفاع نے تیار کیا ہے۔ یہ ڈرون طیارہ ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے وسیع پیمانے پر آنسوگیس کی شیلنگ کرتا ہے اور اس کی زد میں آنے والے افراد ھجوم کی شکل میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سوموار 14 مئی کو غزہ کی مشرقی سرحد پر قابض فوج نے ’حوامہ شوکو‘ کو مشرقی غزہ میں جمع ہونے والے واپسی ملین مارچ کے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی مظاہرین شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حوامہ شوکو‘ ایک ایسا ڈرون ہے جو نچلی اور بلند ترین سطح پر پرواز کے ساتھ فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر بارش کی طرح آنسوگیس کی شیلنگ کرتا ہے۔

یہ ڈرون بھاری بوجھ اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور حسب ضرورت اسے مال بردار ڈرون کے طورپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرونز کی مدد سے آنسوگیس کی شیلنگ اور گندے بودار پانی کا چھڑکاؤ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم ساٹھ پرامن فلسطینی مظاہرین شہید اور تین ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی