یکشنبه 17/نوامبر/2024

ترکی میں پھول توڑنے پر11 ہزار ڈالر جرمانہ

پیر 21-مئی-2018

ترکی کی حکومت نے افیون قرہ حصار ریاست کی وادی کیرسا میں ’مون فلاورز‘ توڑنے پر 48 ہزار 600 ترک لیرہ یعنی 10 ہزار 800 امریکی ڈالر جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ پھول توڑنے پر عاید کردہ پابندی کا مقصد سرخ رنگ کے گلاب اور "Paeonia Officinalis” نوع کے پھولوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ہر سال مئی اور جون کے مہینوں میں وادی کیرسا میں 10 ہزارمربع میٹر کے علاقے پر پھول اگائے جاتے ہیں۔

تحفظ جنگلات اور جنگی حیات کے علاقائی ڈائریکٹر ناوزت الگان نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پھول توڑنے پر پابندی لگانے کا مقصد قدرتی نباتات کو علاقے میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جامعہ افیون کوجاتبہ کے ساتھ مل کر نباتات بالخصوص پھولوں کے تحفظ اور ان کی نگہداشت پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پھولوں کے باغات میں چوری کے خطرے کے پیش نظر جگہ جگہ خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔

الگان نے کہا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے میں آتی ہے اور یادگاری تصاویر بنوانے کا یہ بہترین مقام ہے مگر یہاں پر پھول توڑنے اور کسی دوسری جگہ لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی