شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ سے 23 زخمی فلسطینی علاج کے لیے اردن منتقل

جمعرات 24-مئی-2018

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی غزہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 23 فلسطینی شہریوں کو علاج کے لیے اردن منتقل کیا گیا ہے۔

غزہ میں اردن کے فیلڈ اسپتال کے سربراہ سلیمان الھلالات نے بتایا کہ غزہ سے 23 فلسطینی زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے غرب اردن اور وہاں سے اردن کی فراہم کردہ ایمبولینسوں سے اردن لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ سے دو درجن زخمیوں کو علاج کے لیے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی ہدایت پر عمان لے جایا گیا ہے۔

ادھرغزہ میں زخمیوں کے علاج کے لیے آنے والے اردنی طبی گروپ کے سربراہ عمر الزعبی نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اردن کی جانب سے غزہ میں زخمی مظاہرین کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد سے غزہ کی مشرقی سرحد پر عظیم الشان حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہش گردی میں 118 فلسطینی شہید اور 13 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 300 زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی