جمعه 15/نوامبر/2024

انگولا نے اسرائیل میں متعین اپنا سفیر ملک سے نکال دیا

بدھ 23-مئی-2018

افریقی ملک انگولا نے اسرائیل میں متعین اپنے سفیر کو امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں بغیر اجازت شرکت پر ملک واپس آنے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لوانڈا حکومت کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں متعین سفیر  اور مشرق وسطیٰ کے امور کے ڈائریکٹرنے وزارت خارجہ کے علم میں لائے بغیر 14 مئی کو امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ان دونوں کو حکومت کو بتائے بغیر ایک متنازع تقریب میں شرکت کی پاداش میں ملک سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے انگولا کی حکومت کی طرف سے اس اقدام کی تحسین کرتے ہوئے سفیر کی بے دخلی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی