چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیی نوجوانوں نے غزہ کے قریب اسرائیلی چوکی نذرآتش کردی

جمعرات 24-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے قریب قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کردیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایک فوٹیج نشرکی ہے جس میں مشرقی البریج میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو سرحد پر بنی ایک چیک پوسٹ کی طرف جاتے، اس آگ لگاتے اور بہ حفاظت واپس آتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی نوجوان خار دار باڑ عبور کر کے چیک پوسٹ تک پہنچتے ہیں۔ اس باڑ کی دوطرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ وہیں سےاسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے درجنوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔

چیک پوسٹ کو نذرآتش کرنے کے ساتھ اس کی بیرونی دیواروں پر اس چیک پوسٹ کو اشہید وصال الشیخ خلیل کا نام بھی لکھا۔ وصال رواں 14 جولائی کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوگئی تھیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی