لبنان میں معروف سیاسی شخصیت نبیہ بری کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ سال 1992ء کے بعد سے یہ چھٹا موقع ہے جب انہوں نے پارلیمنٹ کی اسپیکر شپ حاصل کی ہے۔
نبیہ بری نے اپنی جیت کے بعد مطالبہ کیا کہ حکومت کی تشکیل جلد از جلد مکمل کی جائے۔
آج بدھ کے روز لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والی رائے شماری میں نبیہ بری نے مجموعی طور پر 128 میں سے 98 ووٹ حاصل کیے۔
اس بات کی توقع کی جا رہی تھی کہ امل موومنٹ کے سربراہ نبیہ بری ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کی اسپیکر شپ حاصل کر لیں گے۔
اس سے قبل لبنانی فورسز پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع کے سوا اکثر سیاسی گروپوں نے بری کے لیے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا تھا۔