جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، دنیا بچانے میں مدد کرے: یو این

جمعرات 24-مئی-2018

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائے میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے اور انسانی المیہ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔

القدس میں منعقدہ ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہلاکت خیز حربے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کے نتیجے میں علاقے میں بدترین بحران ہیں۔

’یو این‘ مندوب کا کہنا تھا کہغزہ کے عوام جیل کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ان کی بات سننا ہماری ذمہ داری اور ان کی مشکلات کا احساس ہمارا فرض ہے۔ یہ پہلے ہی کئی جنگوں کا سامنا کرچکے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں بجلی، صحت اور دیگر شعبوں میں درپیش مشکلات کے فوری حل کی ضرورت پربھی زور دیا۔

ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مظاہروں میں شدت کی ایک وجہ امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی بھی ہے۔ فلسطینی اس اقدام کے خلاف ہیں اور مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نےعالمی برادری پر زور دیاکہ وہ فلسطینیوں کی فوری مدد کے لیے آگے آئے اور غزہ کے عوام کی معاشی مسائل کے حل میں مدد کے ساتھ اسرائیل پر بھی دباؤ ڈالے۔

مختصر لنک:

کاپی