شنبه 16/نوامبر/2024

مزید دو زخمی دم توڑ گئے،شہداء حق واپسی کی تعداد 120 ہوگئی

جمعہ 25-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں  زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ احمدعلی مصطفیٰ قطوش اور 21 سالہ محمد بکر ابو طاحون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مشرقی سرحد پر تصادم ہوا۔ اس موقع پر پرامن فلسطینی مظاہرین نے سرحد کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔

وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 129 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف 14 مئی کو شہید کیے گئے جب کہ آٹھ ہفتوں کے دوران قابض فوج نے13 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔

مختصر لنک:

کاپی