فلسطین کے علاقے غزہ کے مشرق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں کم سےکم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی طبی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائییل فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو جسم کے نچلے حصے پرگولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ زخمی نوجوانوں کو غزہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران اب تک 122 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔