ترکی کے انسانی اور تعلیمی شعبے میں معاونت کرنے والے ادارے ’IDEA‘ کے زیراہتمام ہفتے کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے افطار پارٹی کا انتظام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں غزہ سے آئے 1200 فلسطینیوں نے شرکت کی۔ ان میں نادار اور یتیم فلسطینی بچے بھی شامل تھے۔
افطار ڈنر کے منتظم حسن ابو عصر نے خبر رساں ایجنسی ’اناطولیہ‘ کو بتایا کہ ’آئیڈیا‘ کی طرف سے غزہ کے 1200 شہریوں جن میں یتیم بچے بھی تھے کے لیے افطار پارٹی اور تحائف کا اہتمام کیا گیا تھ۔
ابو عصر کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی کا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل میں ان کی مدد اور انہیں دباؤ سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے۔
اس موقع پر حکمراں جماعت ’آق‘ کے ایک رکن پارلیمنٹ مصطفیٰ شکرونازلیی کا ایک بیان بھی سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے اور القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔