یکشنبه 17/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اسلامی جہاد کے تین کارکن شہید

پیر 28-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر خان یونس میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں سرایا القادس کے ایک مرکز اور رصدگاہ پر کئی گولے داغے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید  ہوگئے

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عبدالحلیم الناقہ، 25 سالہ حسن المعور اور نسیم العمور کے نام سے کی گئی ہے۔ اسلامی جہاد نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذم کرتےہوئے کہا ہے کہ تین کارکنوں کی شہادت اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس جارحیت کا کیسے اور کب جواب دیا جائے گا

مختصر لنک:

کاپی