شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی حامی ویب سائیٹ کا’فیس بک‘ پیج بلاک

جمعرات 31-مئی-2018

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے صہیونی ریاست کی طرف داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی حامی ایک نیوز ویب سائیٹ کا ’فیس بک‘ صفحہ بلاک کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کی حمایت کرنے پر ’فلسطین لائف‘ کا صفحہ بغیر اظہار وجوہ کے بلاک کردیا گیا۔

فلسطین لائف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے فیس بک صفحے کے فالورز کی تعداد تین لاکھ 15 ہزار سے زاید تھی۔ اس ویب سائیٹ نے مشرقی غزہ میں جاری فلسطینی مظاہروں کی بھرپور حمایت کی جس کی پاداش میں ’فیس بک‘ نے صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا فیس بک پیج بند کردیا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یہ پہلا موقع نہیں ’فیس بک‘ نے کسی فلسطینی ویب سائیٹ کا سوشل پیج بلاک کیا ہو۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے ایماء پر گذشتہ چند ماہ کے دوران 100 سے زاید شخصیات اور اداروں کے فیس بک صفحات بلاک کیے جا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی