جمعه 15/نوامبر/2024

دو مسلمان ملک ترکی کی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں:جاویش اوگلو

جمعہ 1-جون-2018

ترکی کی حکومت نے کہا ہے کہ دو مسلمان ممالک اس کی معیشت اور اقتصادی ترقی کی درپے ہیں اور اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں امریکی کرنسی ڈالر کے اتارو چڑھاؤ کے پیچھے بعض علاقائی اور عالمی قوتیں سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں ترک لیرہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی ویلیو میں اضافے کے پیچھے دو مسلمان ممالک کا بھی ہاتھ ہے۔

ایک مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ان مسلمان ممالک کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتے مگر ترکی معاشی ترقی بہت سےمسلمان ملکوں کو بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ترکی کی معیشت کو زبوں حالی سے دوچار کرنے کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہےتو انہوں نے نام لینے سے انکار کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کی ترکی تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کے زینے طے کررہا ہےمگر بعض ممالک جن میں مسلمان قوتیں بھی ہیں، ترکی کی معاشی ترکی کو برداشت نہیں کررہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی