جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈ نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی ویڈیو جاری کردی

جمعہ 1-جون-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملوں ایک فوٹیج جاری کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک ویڈیومیں غزہ سے راکٹ داغے جانے اوران کے اسرائیلی زیرتسلط علاقوں میں گرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ سوموار اور منگل کو 24گھنٹے تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان محدود لڑائی ہوئی جس میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے درجنوں راکٹ داغے تھے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کے سرایا القدس نے مجموعی طور پر 180 راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی