چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکرشہید کردیا

ہفتہ 2-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی جس پر فوج کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ الخلیل میں ایک یہودی آباد کارنے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے فلسطینی کا جسدخاکی قبضے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف کسی کو جانے کی جازت نہیں دی گئی۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے 35 سالہ رامی وحید ھسین صبارنہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ وزارت صحت کے مطابق فلسطینی شہری کو حارہ جابر کے مقام پر اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ چھوٹا بلڈوزر چلا رہا تھا۔

شہید فلسطینی دو بچوں کا باپ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی