قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں جمعہ کی علی الصبح چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا جبکہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین تصادم میں چھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع بیت فجر پر علی الصبح بھاری گولہ باری اور آنسو گیس کے شیلوں کی مدد سے دھاوا بولا
اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں چھ فلسطینی زخمی ہو گئے
عینی شاہدین نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس دھاوے کے دوران سابقہ اسیران مجدی ثوابۃ اور موید طقاطہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا۔
درایں اثناء قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن جنوب میں الخلیل کے گردو نواح میں چھاپے مارے اور ایک فلسطینی نوجوان براء ابو ترکی کو گرفتار کیا جبکہ ایک سابق اسیر یوسف سلب کو اسرائیلی تفتیشی مرکز میں حاضری کے لیے ثمن تھما دیے۔