جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان:فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب

پیر 11-جون-2018

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوہ‘ کے باہر پولیس نے الیکٹرانک گیٹ لگا دیے ہیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو آمد ورفت کے لیے انہیں استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے لبنانی حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی نمائندہ شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نسب کرنے کے اقدام کو نسل پرستانہ پالیسی اور اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔

فلسطینیوں کی طرف سے لبنانی حکام سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر لگائے الیکٹرانک چیکنگ کے دروازوں کو وہاں سے فوری طورپر ہٹائیں۔

لبنان میں فلسطینی علماء رابطہ گروپ نے عین الحلوہ پناہ گزین کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں علماء رابطہ لیگ نے کہا ہے کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے اقدامات سے امن وامان کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

مختصر لنک:

کاپی