قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری کا مکان قبضے میں لے لیا اور اس میں گھس کر مکان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مقامی شہری کےگھر میں گھس کر مکینوں کو باہر نکال دیا اور بڑی تعداد میں مسلح اسرائیلی فوجی گھر میں گھس گئے۔ فوجیوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی شہری کے مکان پر چڑھ کر پوزیشنیں سنھبال لیں۔
اس موقع پر اسرائیلی فج نے تین فلسطینی مکانات کے مالکان کو مکان خالی کرنے کے نوٹس بھی دیے۔ قابض فوج نے چند روز قبل بھی زاھدہ نامی شہری کومکان خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا۔