غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کے قصبے خزاعہ میں واپسی مارچ کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق خان یونس شہر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ احمد زید توفیق العسی کے جنازے کی تیاریاں جاری ہیں اور پورے شہر کے لوگ اس شہید کو رخصت کرنے کے لئے مصروف ہیں۔
شہید العسی کو پچھلے جمعہ کے دوران غزہ کی جنوبی سرحد پر پر امن احتجاج کے دوران منہ پر آنسو گیس کا شیل لگنے کی وجہ سے شدید زخم آئے تھے جس کے بعد ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔