اسرائیلی ڈرون کی جانب سے البریج مہاجر کیمپ کے قریب غزہ سرحد پر موجود فلسطینی نوجوانوں پر میزائل حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے واپسی مارچ کے کیمپوں پر کم ازکم ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔
قابض اسرائیلی فوج نے دو دن قبل بیان جاری کیا تھا کہ اس نے غزہ کی سرحد پر آگ میں لپٹی پتنگیں اڑانے والے نوجوانوں کو خبردار کرنے کے لئے وارننگ میزائل داغے تھے۔
علی الصباح سے لے کر اب تک غزہ کی سرحد سے ملحقہ یہودی بستیوں پر فلسطینیوں کی جانب سے آتشی سامان لے کر جانے والی پتنگوں اور غباروں کی مدد سے 15 مختلف مقامات پر آگ بھڑک چکی ہے۔
اسرائیل کے مقامی عبرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی 1000 دونم پر مشتمل فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔