شنبه 16/نوامبر/2024

شام کے تنازع بارے روس اور اسرائیل کا مشترکہ حکمت عملی پرغور

پیر 18-جون-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور اسرائیل نے شام کے تنازع کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور شروع کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ روسی ملٹری پولیس چیف جنرل ولادی میر ایوانوفسکی نے اسرائیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسرائیلی عسکری قیادت سے ملاقات میں شام کے تنازع کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان قربت اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر بات چیت کی۔

اخباری رپورٹس کے مطابق روسی عسکری عہدیدار نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران جنوبی شام بالخصوص اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقوں میں کشیدگی کم کرنے سے اتفاق کیا۔

روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنوبی شام میں حالات کو پرامن رکھنے اور وادی گولان میں ایرانی حمایت یافتہ فورسز کو دور رکھنے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کا معاملہ اور اس  حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی