انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں لاپتا ہونے والی ایک خاتون چند گھنٹے کے بعد ایک دیو قامت اژدھے کے پیٹ سے برآمد ہوئی۔
اخباری رپورٹس کے مطابق جزیرہ سولا ویسی کے مکینون نے ایک 54 سالہ خاتون کے لاپتا ہونے کی شکایت کی۔ خاتون جمعرات کے روز لاپتا ہوئی تھی۔ خاتون کا کچھ سامان ایک ویران جگہ سے ملی اور شبہ ہوا کہ اسے اس علاقے میں موجود کسی اژدھے نے نگل لیا ہے۔
مقامی پولیس چیف اگوس راموس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے ایک اژدھے کو دیکھا اور اسے مل کر مار ڈالا۔ اس کے پیٹ میں خاتون کی لاش دیکھ کر سب حیران رہے۔
مارچ 2017ء کو اسی جزیرے میں کھجور کے ایک باغ میں کام کرنے والے کسان کو اژدھے نے نگل لیا تھا۔