شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو22 سال قید،60 ہزارڈالر جرمانہ

جمعرات 21-جون-2018

اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بائیس سال قید اور کم سے کم دو لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 60 ہزار ڈالر سے زاید ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی فوجی عدالت نے اسماعیل ابراہیم النعامین کو 22 سال قید اور 2 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ النعامین کا تعلق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے فلسطینی شہری ابراہیم النعامین پر الزام عاید کیا کہ اس نے یبنا شہر میں دو اگست 2017ء کو ایک کاروباری مرکز میں چاقو کے حملے میں ایک یہودی آباد کار کو شدید زخمی کردیا تھا۔ النعامین اسی کاروباری مرکز میں ملازمت کرتا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی