جمعه 15/نوامبر/2024

21 فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر مجبور

جمعہ 22-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے ۲۱ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے آئندہ ہونے والی عسکری مشقوں کے باعث  وادی اردن کے شمال میں واقع  علاقے خربۃ حمسہ الفوقا میں اکیس فلسطینی خاندانوں کو  جبری طور پر اپنے گھربار  چھوڑنے پر مجبور کر دیا

 ایک انتہائی متحرک کارکن معتز بشرات نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ۲۱ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے کے اٹھارہ حکمنامے تھما دیے۔

فلسطینی خاندانوں کو صبح چھ بجے سے لیکر رات 8 بجے تک اپنے گھروں سے دور رہنے پر جبرا مجبور کر دیا گیا ہے

مختصر لنک:

کاپی