قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک مقامی فلسطینی شہری سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرادیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے جزیرہ نما النقب میں رھط شہر میں ام نمیلہ کے مقام پر پولیس کی بھاریی نفری کی موجودگی میں مامی فلسطینی شہری سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ام نمیلہ اور اطراف کی درجنوں فلسطینی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔ ام نمیلہ میں سات سو فلسطینی رہائش پذیر ہیں اور انہیں آئے روز مکانات مسماری جیسے مکروہ اور ظالمانہ صہیونی حربے کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکی ہے۔ اس گھناؤنے حربےکا مقصد القدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں شہر سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔