فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبیی شہر الخلیل میں قائم ایک یہودی کالونی میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی محمد عوض نے بتایا کہ شمالی الخلیل کے بیت امر قصبے پر بنائی گئی ’کرمی زور‘ نامی یہودی کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تیزی کےساتھ درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔
آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج نے کالونی میں قائم کنٹرول ٹاور خالی کرالیا تھا۔ آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔