چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام کی امریکیوں سے ملاقاتیں، غزہ اور لبنان پر بات چیت

جمعرات 28-جون-2018

اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال اشٹائنٹیس کی قیادت میں  اسرائیل کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ کی پٹی اور لبنان کے گیس کے تنازع پر بات چیت کی گئی۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اور ان کے ہمراہ امریکا آنے والے وفد نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن مندوب جیسن گرین بیلٹ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنان میں متعین امریکی سفیرہ الیزابیتھ ریچرڈ اور امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غزہ کی پٹی کی موجودہ کشیدہ صورت حال اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تنازع اور گیس فیلڈ کے حوالے سے تنازع پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان غزہ کے ساحل پر گیس فیلڈ پر کام شروع کرنے کی شرایط اور غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے بجلی، اپنی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی