چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جنگی قیدی اسرائیلی فوج کی والدہ کی نیتن یاھو پر شدید تنقید

جمعہ 29-جون-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوج ’شاؤل ارون‘ کی والدہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ان کے بیٹے کی رہائی کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میڈیا میں جاری ایک بیان میں شاؤل ارون کی والدہ زھافا اروننے کہا کہ ہم اپنے مغوی بیٹے کی فلسطینی مزاحمت کاروں کی قید سے رہائی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے اور اس حوالے سے خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال نہیں کہ حکومت نے شاؤل ارون کی رہائی کے لیے اقدمات کیے ہیں۔ میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ شاؤل ارون کو کیوں رہا نہیں کیا گیا۔ زھافا ارون کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی قید میں موجودمیرے بیٹے کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی  مزاحمت کاروں نے چار اسرائیلی فوجی جنگی قید بنا رکھے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی قید میں موجود اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ساتھ قیدیوں کی غیر مشروط بات چیت کے لیے کسی تیسرے ملک کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی