فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے متعدد مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی تنصیبات کو نقصان پہنچا ے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح مشرقی غزہ میں گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہاز چھوڑنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے جمعرات کی شام اور جمعہ کو علی الصباح مشرقی غزہ کی سرحد پر بمباری کی۔ قابض فوج نے بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے تحریک حق واپسی کے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا تاہم بمباری میں کسی شہری کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔