شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہری کے گھر پر دھاوا، اہل خانہ گھر میں محبوس

اتوار 1-جولائی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کے گھرپر دھاوا بول کر گھر میں موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے ایک مسلح گروپ نے الخلیل شہر میں شہداء روڈ پر واقع ایک فلسطینی شہری کے گھر کا محاصرہ کیا۔ پھرگھر کا گیٹ اوردیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آل زاھدہ خاندان کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ گھر میں موجود افراد کو باہرنکلنے کی کوشش پر گولی مارنے کی دھمکی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گھر سے کسی شخص کے باہر آنے یا باہر سے اندر آنے پر پابندی عاید کردی۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی