چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا مسلسل کریک ڈاؤن، جون میں 355 فلسطینی گرفتار

اتوار 1-جولائی-2018

فلسطین میں اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کےدوران قابض اسرائیلی فوج نےدریائے اردن کے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اورغزہ کی پٹی سے 15 بچوں اور 13 خواتین سمیت 355 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔

القدس اسٹڈی سینٹر برائے امور اسرائیل وفلسطین کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں 56 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔جون میں کسی ایک شہر سے سب سے زیادہ گرفتاریاں طولکرم سے کی گئیں جہاں سے 40 فلسطینی مزدوروں کو اندرون فلسطین بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں پکڑا گیا۔ اس کے بعد الخلیل سے 54 اور بیت لحم سے 52 فلسطینی شہری گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القدس گورنری سے 43 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ رام اللہ سے 41، نابلس سے 40 اور جنین سے 19 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

قلقیلیہ سے 8، طوباس سے چھ، سلفیت سے تین، اریحا سے دو اور اندرون فلسطین سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔

غزہ کی پٹی کی سرحد سے 10 فلسطینیوں کو دراندازی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ تین فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ سے گرفتار کیا گیا۔

قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں بچوں اور خواتین کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ جون کے دوران قابض فوج نے 18  سال سے کم عمر کے 15 بچوں کوگرفتار کیا۔ القدس گورنری سے چر بچوں کو حراست میں لیا گیاجب کہ نابلس سے تین بچے گرفتار کیے گئے۔

قابض فوجیوں نے تلاشی کے دوران جون میں 13 خواتین کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جون میں گرفتار کیے گئے بعض فلسطینیوں کوبعد ازاں رہا کردیا کردیا گیا دسیوں شہری اب بھی بغیر کسی الزام کے پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی