چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی نوجوان رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

پیر 2-جولائی-2018

قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو 11 ماہ مسلسل قید سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد دوبارہ حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ رامی الفاخوری کو اتوار کے روزجزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے فوری بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الفاخوری کو مسکوبیہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ رامی الفاخوری کو اسرائیلی پولیس نےاگست 2017ء کو مسجد اقصیٰ کی حمایت میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور سترہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ اس کا تعلق شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سے بھی بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی