چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں تلمودی نماز کی ادائی کی اشتعال انگیز کوشش ناکام

پیر 2-جولائی-2018

مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی نماز کی ادائی کی اشتعال انگیز کوشش ناکام بنا دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ سے مسجد کے اندر داخل ہونے اور تلمودی مذہبی تعلیمات کے مطابق نماز ادا کرنے کی یہودی کوشش ناکام بنا دی۔ قبلہ اول کے محافظین کی جانب سے یہودی آباد کاروں کو روکے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس بھی یہودیوں کو پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوگئی۔

ادھر یہودی آباد کاروں کےگروپ نے بعد ازاں مسجد اقصیٰ کے باہر باب حطہ کے مقام پر تلمودی نماز ادا کی۔

خیال رہے کہ یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ میں باب المغاربہ کے راستے دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ اسرائیلی  فوج اور پولیس یہودی آباد کاروں کو مراکشی دروازے کے راستے مسجد میں داخل ہونے اور باب السلسلہ سے باہر نکلنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی