اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ نے حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے منسلک 35 افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیے ہیں۔
اسرائیل کے داخلی سلامتی کےوزیر گیلاد اردان نے ٹوئٹر کمپنی سے مطالبہ کیا ہے وہ حماس اور حزب اللہ کے مزید پانچ اکاؤنٹ جو ابھی تک فعال ہیں کو بلاک کردے۔
اسرائیلی ریڈیو نے گیلاد اردان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ غزہ کی پٹی کی سرحد سے گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہاز اڑائے جا رہے ہیں اور ملک کی شمالی سرحد سے حزب اللہ کا خطرہ درپیش ہے ٹوئٹر کی طرف سے حزب اللہ اور حماس کے تمام اکاؤنٹس کیوں بلاک نہیں کیے ہیں۔