فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کے نتیجے میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ارئیل شیرون کے گھر کے قریب اور آٹھ دیگر مقامات پر آگھ بھڑک اٹھی۔
عبرانی اخبارات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں سے کیے گئے حملوں میں غزہ کے قریب آٹھ مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے گیسی غبارے کے باعث ’نتیو ھسعراہ‘ میں کئی مقامات پرآگ لگ گئی۔
اطلاعات کے مطابق غزہ کی سرحد کی دوسری طرف سابق وزیراعظم ارئیل شیرون کے گھر کھیتوں اور فارم میں آگ لگ گئی۔
عبرانی اخبار کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں سرحد پار سے پھینکے گئے غباروں سےآٹھ مقامات اور کئی دوسری جگہوں پر گیسی غباروں نے گرتے ہی آگ لگا دی۔
گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ رونہ کیا گیا۔ گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی اور اسے بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوگئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی آتش گیر جہاز روکنے کے لیے نیا نظام بھی نصب کیا ہے مگر اس کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کے اس مزاحمتی حربے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔