فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں وادی الحصین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے شیلٹرز نصب کرکے ایک نیا کیمپ قائم کردیا ہے۔ نئے عارضی کیمپ کے بالمقابل اسرائیلی فوج کا پہلےہی ایک کیمپ قائم ہے۔
خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری جابر کی ایک ماہ قبل غصب کی گئی اراضی پر عارضی شیلٹرزنصب کیے ہیں۔ یہ کیمپ ’کریات اربع‘ کالونی کے قریب طاقت کے ذریعے قائم کی گئی یہودی کالونی کے پاس قائم کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے قائم کردہ عارضی فوجی کیمپ نے مقامی فلسطینی آبادی میں خوف وہراس کی فضاء پیدا کردی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد کے راستے میں کیمپ قائم کرکے مقامی شہریوں کی جامع مسجد تک رسائی کی راہ روک دی ہے۔