یہودی انتہا پسندوں کے ایک لٹھ بردار گروپ نے منگل کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاندان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل شہر کے مشرقی قصبے سعیر میں وادی سعیر سے گذرتے ہوئے یوسف یونس کوازبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کوازبہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے پہلے ان کی گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے سڑک پر پتھر پھینک کر سڑک بلاک کردی اور گاڑی میں سوار اور کے بیوی بچوں کو اتار کر سڑک پر گھیسٹا۔
ادھر الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں نے ایک گروپ نے رات گئے سڑک پر خیمے لگا لیے۔ شاہراہ شہداء پر گذشتہ بیس سال سے اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔