شنبه 03/می/2025

مصر کی حماس کی قیادت کو دورہ قاہرہ کی دعوت

بدھ 4-جولائی-2018

مصر کی حکومت نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کو قاہرہ کے دورے کے دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کے ترجمان طاھر نونو نے بتایا کہ مصر کے انٹیلی جنس چیف نے منگل کے روز حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ مصری انٹیلی جنس چیف نے ھنیہ اور جماعت کی قیادت کو دورہ مصر کی دعوت دی۔ دوسری جانب اسماعیل ھنیہ نے مصر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔

ادھر اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری انٹیلی جنس چیف اور جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورت حال پربات چیت کی گئی۔ مزید بات چیت کے لیے قاہرہ نے حماس کی قیادت کو دورے کی دعوت دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد عن قریب مصر کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران حماس کی قیادت اور مصرکے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی کے علاقے میں امن وامان کی صورت حال اور غزہ کو درپیش بحران پر بات چیت کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی