جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی وجہ سے 18 کم سن بچے شہید

بدھ 6-مارچ-2024

 

وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور پانی کیکمی سے شہید والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

 

القدرہ نے بدھ کےروز ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ یہ اضافہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلتاور پانی کی کمی کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکی کی شہادت کے بعد ہوا ہے۔

 

انہوں نے خبردارکیاکہ شمالی غزہ میں قحط مہلک سطح تک پہنچ گیا ہے، خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین اوردائمی بیماروں میں متبلا لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

 

انہوں نے کہا کہقحط گہرا ہوتا جا رہا ہے اور اگر جارحیت بند نہ کی گئی اور انسانی اور طبی امدادفوری طور پر داخل نہ کی گئی تو ہزاروں شہری موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی غاصب فوج شمالی غزہ میں ہزاروں بھوکے لوگوں کے خلاف جان بوجھ کر ہولناک اور پے در پےقتل عام کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی