جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی ریاست کی جون میں صحافتی حقوق کی62 پامالیاں

اتوار 8-جولائی-2018

فلسطین میں ابلاغی آزادیوں کے حوالے سے کام کرنے والے گروپ کی ’مدیٰ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جون 2018ء میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینی علاقوں میں صحافتی آزادیوں اور ابلاغی حقوق کی 62 خلاف ورزیاں کیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جون میں قابض فوج کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے قبل مئی میں صحافتی حقوق کی پامالیوں کے 29 واقعات کا اندراج کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 33 خلاف ورزیاں کی گئیں۔گذشتہ مہینے قابض فوج کی طرف سے 13 خواتین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے 8 خاتون صحافی کارکنوں کو فلسطینی اتھارٹی اور پانچ کو اسرائیلی فوج کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار صحافی زخمی زخمی ہوئے۔ یہ واقعات غرب اردن اور غزہ میں مظاہرین کی کوریج کے دوران پیش آئے۔

مختصر لنک:

کاپی