فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوارکے مقام پر آج سے نو سال قبل زخمی ہونے والا فلسطینی شہری دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 20 سالہ یعقوب فائق نصار سنہ 2009ء میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
گیارہ سال کی عمرمیں زخمی ہونے والا فلسطینی کا مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی تھیں اور جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہوگیا تھا۔ وہ کئی سال تک اسپتال میں زیرعلاج رہا مگر آخری عرصے میں اس کی صحت بری طرح بگڑ گئی تھی۔
شہید نصار کو کل اتوار کو الفوار کیمپ میں سپرد خاک کردیا گیا۔