فلسطین نیشنل پروگریسیو موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ البرغوثی نے آئرلینڈ کی سینٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت میں آئینی بل کی منظوری کو صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ‘BDS’ کی فتح اور کامیابی قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی رہ نما ڈاکٹر البرغوثی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی یورپی ملک کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کرنا غیر مسبوق اقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرش پارلیمنٹ نے صہیونی ریاست کی مصنوعات کی درآمدات پر مکمل طورپر پابندی کے حق میں قانون منظور کرکے مظلوم فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرکے فلسطین میں صہیونی ریاست کی توسیع پسندی پر طمانچہ رسید کیا ہے۔
انہوں نے آئرش سینٹرت بلاک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مساعی سے فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ حربوں کے خلاف بل منظور کیا گیا ہے۔